اسلام آباد، 4مشکوک افراد، 16موٹر سائیکل تھانے بند
سرچ آپریشن، 387افراد، 136گھروں، 180موٹرسائیکلوں، 61گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 387افراد، 136گھروں، 31دکانیں، چار ہوٹلوں، 180موٹر سائیکلوں اور 61گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے چار مشکوک افراد اور 16موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments