اسلام آباد، 32اشتہاریوں سمیت 57جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، 32اشتہاریوں سمیت 57جرائم پیشہ افراد گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے 2,485گرام آئس، 530گرام چرس، 10بوتل شراب برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 57جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 25ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2,485گرام آئس، 530گرام چرس، 10بوتل شراب اور مختلف بور کے 14عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری، سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 32مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...