راولپنڈی میں پارکس،گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش جاری

راولپنڈی میں پارکس،گرین  بیلٹس کی تزئین و آرائش جاری

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کے زیرِ انتظام شہر کے مختلف پارکس اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی اور شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے ۔

اسی سلسلے میں ملیہ پارک کو بھی سرسبز و شاداب بنانے کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، جس کے باعث پارک خوبصورت اور دلکش مناظر پیش کر رہا ہے ۔ ہارٹیکلچر عملہ پارک کی صفائی، پودوں کی نگہداشت، گھاس کی کٹائی، شاخ تراشی اور دیگر ضروری باغبانی امور باقاعدگی سے انجام دے رہا ہے ۔ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رنجھا نے کہا کہ شہریوں کو صاف، سرسبز اور خوبصورت ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ پارکس اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے روزمرہ کی بنیاد پر صفائی اور باغبانی کے امور کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...