وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام محفل نعت آ ج منعقد ہوگی
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام حضور ؐ کے یوم ولادت کے سلسلے میں محفل نعت آج منگل کو ہوگی، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف مہمان خصوصی ہوں گے۔
محفل میں ملک بھر سے ممتاز ثنا خوان مصطفی ؐ نعت رسول مقبول پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ اس موقع پر قصیدہ بردہ شریف پیش کرنے کا بھی خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا ہے ۔ اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments