مادرِ وطن کے دفاع کیلئے قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ،پی پی ڈبلیو
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر وطن عزیز کے بہادر سپوتوں، قومی ہیروز اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادرِ وطن کے۔۔۔
دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن اور ناقابلِ فراموش باب ہیں، شہداء اور غازیوں کی جرأت و قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ صفدر عباسی،ناہید خان ، فیاض علی اور پی پی پی ورکرز کے دیگر عہدیداران و کارکنان نے یومِ دفاع کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا کہ 6 ستمبر ہمیں ان بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments