ڈپٹی کمشنر میانوالی کا مختلف علاقوں اور سرکاری دفاتر کا دورہ
ڈپٹی کمشنر میانوالی کا مختلف علاقوں اور سرکاری دفاتر کا دورہمحکمہ بلڈنگز حکام کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے ،صفائی یقینی بنانے کی ہدایت
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کالا باغ روڈ، یونیورسٹی روڈ اور نہر کالونی کے اطراف صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب حکام کو نہر کالونی پل کے سامنے موجود خودرو جھاڑیوں کا خاتمہ کرکے راستہ عوام کے لیے کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں انہوں نے مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ کیا اور ہاسٹل کی عمارت میں جاری تعمیر ومرمت کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ بلڈنگز کے حکام کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور ہاسٹل کے احاطے و لانز میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے محکمہ ہائی ویز کے دفتر کا بھی دورہ کیا ۔
اور ایس ڈی او کو دفتر اور رہائشی کالونی کے اطراف صفائی کے مناسب انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عمر فاروق، اے ڈی سی میونسپل سروسز ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ایس ڈی او پیرا جمشید گلزار، سی او ایم سی مبشر کلیم گل، ایم ڈی واسا رضوان اکبر، ڈسٹرکٹ منیجر ستھرا پنجاب سید غلام مرتضیٰ سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments