گرین فیلڈ ائیرپورٹ منصوبہ، ماسٹر پلاننگ میں پیشرفت
ائیرپورٹ اتھارٹی وفدکی ڈی جی ایف ڈی اے سے ملاقات ،اہم امور پرتبادلہ خیال
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں مجوزہ گرین فیلڈ ائیرپورٹ کے قیام کے منصوبے کی ماسٹر پلاننگ، فزیبلٹی سٹڈی اور ڈیزائن سروسز کے حوالے سے اہم پیشرفت،پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے کنسلٹنٹس کے وفد نے ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے آصف چوہدری سے ملاقات کی جس میں فیصل آباد کے ماسٹر پلان ڈرافٹ، مستقبل کی شہری توسیع، اراضی استعمال، ٹرانسپورٹ و رابطہ جاتی انفراسٹرکچر اور گرین فیلڈ ائیرپورٹ منصوبے کے مختلف تکنیکی و منصوبہ بندی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد میں کنٹری ہیڈ رامی بیڈون پراجیکٹ ڈائریکٹر گرین فیلڈ ائیرپورٹ فیصل آباد مرزا علیم ودیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایف ڈی اے مہر ایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ راحیل ظفر و دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے۔ آصف چوہدری نے کہا گرین فیلڈ ائیرپورٹ کا منصوبہ شہر اور خطے کی ترقی، معاشی سرگرمیوں، صنعتی و تجارتی فروغ اور جدید ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے پلان سے آگاہ کرتے کہا کہ ایف ڈی اے کے فیصل آباد ماسٹر پلان میں شہر کی موجودہ ضروریات،مستقبل کے ترقیاتی امکانات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments