لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا 9 واں ایڈیشن 17 ستمبر کو ہوگا
موضوع دی نیکسٹ موو ،وفاقی وزرا، عالمی اداروں کے نمائندے ،کاروباری رہنما شریک ہونگے
اسلام آباد(دنیارپورٹ)نٹ شیل گروپ کے زیر اہتمام لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا 9واں ایڈیشن 17ستمبر کو اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ رواں سال سمٹ کا موضوع دی نیکسٹ موو ہے ، جس میں وفاقی وزرا، عالمی اداروں کے نمائندے اور پاکستان کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں پاکستان کی معاشی، ٹیکنالوجی اور جغرافیائی سیاسی سمت پر گفتگو ہوگی ۔ سمٹ کا آغاز دی نیکسٹ موو، ریڈنگ دی مومنٹ کے عنوان سے افتتاحی نشست سے ہوگا۔
جس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب , وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور و فاقی وزیر برائے نجکاری محمد علی خطاب کریں گے ، جبکہ اے سی سی اے کی گلوبل ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوسیا ریئل مارٹن کلیدی خطاب کریں گی۔دن کے دوران پانچ نشستیں ہوں گی۔ پہلی نشست جیوپولیٹکس، جیو اکنامکس اینڈ پاکستان کے موضوع پر ہوگی۔سمٹ کا اختتام پاکستانز مومنٹ آف چوائس کے عنوان سے نشست سے ہوگا، جس میں پاکستان کے نگران وزیراعظم 2023-24سینیٹر انوارالحق کاکڑ، مصدق ملک، ایئر چیف مارشل سہیل امان، زیاد بشیر، عامر ابراہیم شریک ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments