بغیرٹکٹ سفرکرنیوالے ریلوے مسافروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
تمام ایس ایچ اوز پہلی شفٹ میں ایک چھٹے گارڈ کے ہمراہ ٹرینوں کی چیکنگ کریں گے
راولپنڈی (خاور نواز راجہ) پاکستان ریلوے پولیس نے ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، سکھر، کراچی اور کوئٹہ سمیت متعلقہ ڈویژنز کے سپرنٹنڈنٹس پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے دائرہ اختیار میں ہر ٹرین میں ٹکٹ لیس مسافروں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے ۔ تمام ایس ایچ اوز پہلی شفٹ میں ایک چھٹے گارڈ کے ہمراہ ٹرینوں کی چیکنگ کریں گے اور اپنی لائیو لوکیشن دن میں دو مرتبہ واٹس ایپ کے ذریعے اکبر کنٹرول کو ارسال کریں گے ۔ دوسری شفٹ میں اضافی ایس ایچ اوز یا ڈیوٹی افسر بھی ایک چھٹے گارڈ کے ہمراہ یہی ذمہ داری انجام دیں گے ۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ہر ٹرین کی چیکنگ یقینی بنائی جائے گی اور اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ریلوے پولیس کے ایس آر پیز کو روزانہ صبح 10بجے تک ڈی آئی جی نارتھ کو تعمیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments