راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں اقلیتی طالبات کیلئے سکالرشپس پر آگاہی

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں اقلیتی  طالبات کیلئے سکالرشپس پر آگاہی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں اقلیتی طالبات کو پاکستان مائنارٹیز ویلفیئر فنڈ سکالرشپ برائے مالی سال 2026-27 اور دیگر تعلیمی معاونت کے مواقع سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی و رہنمائی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ۔۔۔

سیشن میں وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومتِ پاکستان کے تحت فراہم کیے جانے والے وظائف کے لیے اہلیت، درخواست کے طریقئہ کار، مطلوبہ دستاویزات اور درخواست جمع کروانے کے مراحل کے بارے میں طالبات کو رہنمائی فراہم کی گئی، پاکستان بیت المال کی جانب سے دستیاب مالی معاونت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...