اسلامی یونیورسٹی کا کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کا فیصلہ
یکم اکتوبر سے سرکاری گاڑیوں کیلئے ایندھن کی فراہمی میں 50فیصد کمی 3ماہ کیلئے بیرون ملک سرکاری دوروں، سفری سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے ، یکم اکتوبر سے تین ماہ کے لئے سرکاری گاڑیوں کے لئے ایندھن کی فراہمی میں 50فیصد کمی کی جائے گی ۔ مالی سال 2026-27کے دوران نان ای آر ای بجٹ میں پانچ فیصد کمی کی جائے گی اور یہ کٹوتی ماہانہ بنیادوں پر کی جائے گی۔ تمام اقسام کی گاڑیوں اور آئی ٹی سے متعلق خریداری کے علاوہ دیگر پائیدار اشیا کی خریداری پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ اسی طرح تین ماہ کے لئے بیرون ملک سرکاری دوروں اور سفری سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی ۔ ناگزیر بیرون ملک دوروں کی صورت میں بھی صرف اکانومی کلاس میں سفر کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اجلاس ترجیحاً ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کئے جائیں گے ۔ حکومت کی جانب سے مالی اعانت فراہم کئے جانے والے سرکاری سیمینارز، تربیتی پروگراموں اور کانفرنسوں کے انعقاد پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments