راولپنڈی کی خوبصورتی میں اضافہ، ترجیح، ہارٹیکلچر ایجنسی
سکستھ روڈ فلائی اوور تلے پیڈل ٹینس کورٹ صحت مند سرگرمیوں کیلئے اہم، احمد حسن
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مری روڈ پر سکستھ روڈ فلائی اوور کے نیچے قائم پیڈل ٹینس کورٹ شہریوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔ ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کے زیرِ انتظام شہر کے مختلف عوامی مقامات، گرین بیلٹس اور تفریحی مقامات کی خوبصورتی اور افادیت میں اضافے کیلئے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت مند، مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرناترجیح ہے۔ پیڈل ٹینس کورٹ اور اس کے اطراف کے ماحول کو بہتر رکھنے ، صفائی ستھرائی اور مجموعی خوبصورتی کو برقرار رکھنے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو ایک بہتر، صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments