مردان؛فائرنگ اور ٹریفک حادثات،2افراد جاں بحق ،5زخمی
گوجر گڑھی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا موٹر سائیکل اور کار حادثات میں ایک نوجوان موقع پر دم توڑ گیا ،4مضروب
مردان (نمائندہ دنیا) فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ 5شدید زخمی ہو گئے، گوجر گڑھی رنگ روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔ جاں بحق شخص کی شناخت 40سالہ فضل داد سکنہ کٹہ خٹ سے ہوئی جبکہ 55سالہ منور ساکن ساڑوشاہ زخمی ہے ۔ادھر تخت بھائی باز پلازہ کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں ایک نوجوان موقع پر جاںبحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ،زخمی کو تشویشناک حالت میں ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جاں بحق نوجوان کی شناخت 22سالہ عثمان سکنہ مسکین آباد جلالہ سے ہوئی جبکہ اویس زخمی ہے ۔علاوہ ازیں مردان میڈیکل کمپلیکس کے قریب کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments