آر ڈی اے نے ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کیلئے نیا نظام وضع کردیا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آر ڈی اے نے ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کے عمل کو مزید منظم، شفاف اور سہل بنانے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔۔۔
کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر ہاؤسنگ سکیموں کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم( ایچ ایم ایس) چیک لسٹ اور مقررہ تقاضے فراہم کر دئیے گئے ہیں۔آر ڈی اے کے مطابق ہاؤسنگ سکیموں کے پلانرز کی سہولت کے لیے ایچ ایم ایس کے ذریعے منظوری کا نظام وضع کیا گیا ہے جس کے تحت پلانرز تمام مطلوبہ دستاویزات مکمل کرکے ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کی درخواست ایچ ایم ایس کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments