پٹرولیم لیوی کے خاتمہ تک جد وجہد جاری رہیگی، نصر اللہ رندھاوا

پٹرولیم لیوی کے خاتمہ تک جد وجہد جاری رہیگی، نصر اللہ رندھاوا

شہری دستخطی مہم میں بھرپور شرکت کریں، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری مہنگائی، پٹرو لیم لیوی اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے شدید متاثر ہیں، یہ دستخطی مہم عوام کو یہ موقع فراہم کرے گی کہ وہ اپنی آواز منظم انداز میں حکومت تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت پٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ نہیں کرتی، جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ جماعت اسلامی نے 2کروڑ شہریوں کے دستخط اکٹھے کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ شہری اس مہم میں بھرپور شرکت یقینی بنا ئیں تاکہ عوامی مطالبات مرکزی قیادت اور حکومت تک پہنچائے جاسکیں۔ سیکرٹری جنرل زبیر صفدر نے بتایا کہ ہر یونین کونسل میں ذمہ داران کو ہدف دے دیا گیا ہے اور ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، کارکنان اسلام آباد بھر کے بازاروں، مساجد، تعلیمی اداروں اور رہائشی علاقوں میں جا کر عوام سے رابطہ کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...