ہل سائیڈکے متاثرین کو جلد معاوضہ ادا کر دیا جائیگا،ڈی سی مری

ہل سائیڈکے متاثرین کو جلد معاوضہ ادا کر دیا جائیگا،ڈی سی مری

غیر قانونی تعمیرات ،تجاوزات کیخلاف جا ری آپریشن تیز کیا جائے، آغا ظہیر عباس

مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوئے جن میں مری ہل سائیڈ سمیت تاجروں کو درپیش مسائل، شہر کے انتظامی امور، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ مری ہل سائیڈ کے متاثرین کو آئندہ تین سے چار روز کے اندر معاوضہ ادا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو معاوضے کی ادائیگی کے عمل کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ بعد ازاں انہوں نے میونسپل کارپوریشن مری کے افسران کے اجلاس میں شہر کے اندرونی انتظامی امور، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اور انفورسمنٹ کارروائیوں کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل بھی سنے اور متعدد شکایات کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکاما ت دئیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...