ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (پی اینڈ ڈی) پی ایچ ایچ اے کا ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کا دورہ

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (پی اینڈ ڈی) پی ایچ  ایچ اے کا ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (پی اینڈ ڈی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) رمیشہ جاوید نے۔۔

 ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایم ڈی سمیت ادارے کے دیگر اعلیٰ افسران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ہارٹیکلچر ایجنسی کے انتظامی و ترقیاتی امور، شہر کی خوبصورتی میں اضافے، گرین ایریاز کی بہتری، شجرکاری اور جاری ہارٹیکلچر سرگرمیوں سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادارے کی جانب سے راولپنڈی شہر کو سرسبز، صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کیلئے جاری اقدامات اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...