میٹرک امتحانات، 2امیدوار نقل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

میٹرک امتحانات، 2امیدوار نقل  کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے امتحانی مراکز کی مسلسل نگرانی اور اُمیدواروں کو پُرسکون، منظم اور منصفانہ ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔۔۔

 کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر نے میٹرک دوسرے سالانہ امتحان کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کے دورے کیے اور امتحانی انتظامات، عملے کی حاضری اور امتحانی قواعد پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک سے دو اُمیدوار رولنمبر 205991،200030نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ دونوں اُمیدواروں کے خلاف کیس رجسٹر ڈ کر کے ڈسپلن برانچ کو بھجوا دیئے گئے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...