راولپنڈی، رواں سال ڈینگی کے 49کیسز، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 49ہو گئی ہے۔ رواں سال اب تک 5ہزار 372مشتبہ مریضوں کی سکریننگ کی گئی جن میں سے6مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے ۔۔۔
رواں سال ڈینگی کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ڈینگی کی روک تھام کیلئے شہر بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری ہیں جن کے تحت 415آؤٹ ڈور اور 985ان ڈور ٹیمیں فرائض انجام دے رہی ہیں۔ جبکہ 17ہزار 859ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرکے انہیں پورٹل پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 97فیصد علاقوں میں سرویلنس کا ہدف مکمل کیا گیا۔ رواں سال اب تک 53لاکھ 85ہزار 637گھروں کی جانچ پڑتال کے دوران ایک لاکھ 90ہزار 266گھروں میں ڈینگی لاروا پایا گیا، ایک لاکھ 86ہزار 274مقامات کی جانچ کے دوران 25ہزار 870مقامات پر لاروا کی موجودگی سامنے آئی۔ لاروا کی تلفی اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 2ہزار 798مقدمات درج، 686عمارتیں سیل، 2ہزار 331چالان اور 31لاکھ 56ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ اکتوبر کے دوران اب تک ڈینگی کے 16مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments