وہاڑی بار انتخابات، فرینڈز اتحاد گروپ کا ہائی ٹی پر پاور شو

وہاڑی بار انتخابات، فرینڈز اتحاد گروپ کا ہائی ٹی پر پاور شو

حمایت میں سینئر وکلا کی شرکت، کامیابی پر بار کی بہتری کیلئے کام کرنے کا عزم

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی کے انتخابات کے سلسلے میں فرینڈز اتحاد گروپ کی جانب سے ممبران بار کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں گروپ کے امیدوار برائے صدر میاں فیصل احسان، جنرل سیکرٹری مہر کاظم حسین، نائب صدر ملک غلام مصطفیٰ کھوکھر، جوائنٹ سیکرٹری رانا حیدر عباس اور لائبریری سیکرٹری چوہدری قمر شریف جلی نے شرکاء کا خیرمقدم کیا۔تقریب میں سابق صدور بار خضر حیات تارڑ، شکیل تارڑ، سید نعیم الحسن بخاری، چوہدری شعبان غفور، مظہر محمود گھمن، میاں احسان، رانا ساجد، بابر منظور دووگل، حسن طور، سینئر قانون دان احتشام الحق صدیقی، لبنیٰ احتشام، جنرل سیکرٹری بار مطلوب جوئیہ، چوہدری علی اعجاز، رضوان سعید، الطاف خان ڈاہا، ناصر وصلی اور رانا ارشد سمیت دیگر وکلا نے شرکت کی۔ شرکاء نے گروپ کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔سید نعیم الحسن بخاری نے کہا کہ فرینڈز اتحاد گروپ نے ہمیشہ بار کی بہتری کے لیے کام کیا ہے اور انہیں اس بار بھی اپنے امیدواروں کی کامیابی کی امید ہے ۔ صدارتی امیدوار میاں فیصل احسان نے کہا کہ کامیابی کی صورت میں بار کی بہتری اور وکلا کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔جنرل سیکرٹری کے امیدوار مہر کاظم حسین نے کہا کہ وہ بار کی خدمت کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ، خصوصاً نوجوان اور خواتین وکلا کے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے ممبران بار سے حمایت کی اپیل بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...