گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے خودکشی کرلی
ملتان (کرائم رپورٹر)گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے خودکشی کرلی ۔لاش قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئیں ۔
پولیس کو محلہ خواجگان سے اطلاع موصول ہوئی کہ عبدالرحمن کے بیٹے 15سالہ ریحان عبید نے گھریلو لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر گندم والی گولیاں کھالیں ۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین حوالے کردی اور تحقیقات شروع کردیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments