ہائی وے کے 10ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب

ہائی وے کے 10ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب

ایکسین طاہر عزیز کی شرکت، خدمات کے اعتراف میں تحائف پیش

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)محکمہ ہائی وے ڈویژن وہاڑی کے زیرِ اہتمام ریٹائر ہونے والے 10 ملازمین کے اعزاز میں دفتر ہائی وے ڈویژن ملتان روڈ وہاڑی میں پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ مہمانِ خصوصی ایکسین ہائی وے ڈویژن وہاڑی طاہر عزیز لونڈ بلوچ تھے ۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صدر ایپکا وہاڑی طیب بھٹی نے انجام دیے ۔تقریب میں ریٹائر ہونے والے ملازمین محمد خالد، محمد یوسف، محمد انور، بشیر احمد، امام بخش، محمد رمضان، غلام وارث، محمد اکرم، محمد الطاف اور ناصر علی کی خدمات کو سراہا گیا۔ ان ملازمین نے ڈرائیور، میٹ اور بیلدار کی حیثیت سے محکمہ میں فرائض انجام دیے ۔ اس موقع پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور تحائف پیش کیے گئے ۔تقریب کا اہتمام دفتر کے عملے نے کیا، جس میں ایس ڈی او محمد موسیٰ، سینئر سب انجینئر اظہر ثقلین، سب انجینئر محمد ندیم عباس، عرفان بابر، ایس ڈی سی شوکت علی، اے ایس ڈی سی محمد زاہد گجر، ڈویژنل ہیڈ ڈرافٹسمین عبدالغفور سمیت محکمہ کے افسروں اور ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ان کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...