نصاب کی یکسانیت برقرار رکھنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی ،عمران مسعود
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سابق وزیر تعلیم پنجاب عمران مسعود نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ ملک بھر میں نصاب کی یکسانیت برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے اور نئے نصاب کے نفاذ کے لیے اپریل 2028 تک مہلت دی جائے۔۔۔
تاکہ معیاری درسی کتب کی تیاری، اساتذہ کی تربیت اور تعلیمی اداروں کو نئے نظام کے لیے تیار کرنے کا مناسب وقت مل سکے ۔ پاکستان میں نصابی اصلاحات سے متعلق میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی جانب سے الگ الگ نصاب کی تیاری سے طلبہ کے درمیان تعلیمی معیار میں فرق پیدا ہونے اور دوسرے صوبوں میں منتقلی کی صورت میں بچوں کو مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments