فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی:کمشنر
کسانوں سے آگ نہ لگانے کا حلف لیا جائے ، نمبرداروں کو آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کو سختی سے متنبہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر گاؤں میں دھان سمیت دیگر فصلوں کی باقیات نہ جلانے کے حوالے سے نمبرداروں کو ذمہ داری سونپی جائے ۔ محکمہ زراعت توسیع کے دفتر میں انسداد سموگ اقدامات پر بریفنگ کے دوران انہوں نے ڈویژن میں انسداد سموگ کے لیے محکمہ زراعت کی جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ بعد ازاں کمشنر نے حیاتیاتی انسدادِ ضرر رساں کیڑوں کی تجربہ گاہ کا دورہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments