استحکام کے بغیر معاشی ترقی ناممکن :ملک محمد احمدخان

استحکام کے بغیر معاشی ترقی ناممکن :ملک محمد احمدخان

اچھی حکمرانی کیلئے میرٹ ، شفافیت اور احتساب ضروری: سپیکر پنجاب اسمبلی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اچھی حکمرانی کا بنیادی تقاضا میرٹ، شفافیت، انصاف، قانون کی بالادستی اور مؤثر احتساب ہے ۔ سرکاری تقرریوں اور انتظامی فیصلوں میں پسند و ناپسند کے بجائے واضح اور منصفانہ معیار اپنایا جانا چاہیے تاکہ ہر اہل شخص کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع مل سکیں۔ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کا حصول مشکل ہے ، جبکہ تعلیم، صحت اور امن و امان کے شعبوں میں بہتری کے لیے قومی ترجیحات کا درست تعین اور ادارہ جاتی اصلاحات ضروری ہیں۔ یونیورسٹی آف فیصل آباد میں ‘‘اچھی حکمرانی: شمولیت، تنوع اور ادارہ جاتی مؤثریت’’ کے موضوع پر منعقدہ مکالماتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی، سیاسی عدم استحکام، تعلیمی مسائل اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے ۔

ان مسائل سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی اور قومی ترقی کے لیے اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اچھی حکمرانی محض حکومتی اقدامات کا نام نہیں بلکہ ایسا نظام ہے جس میں شہریوں کے حقوق محفوظ ہوں، انہیں معیاری تعلیم اور صحت کی سہولتیں میسر آئیں اور ریاستی ادارے عوام کے سامنے جواب دہ ہوں۔ میرٹ کا نظام کسی فرد کی صوابدید کے بجائے شفاف، منصفانہ اور واضح اصولوں پر مبنی ہونا چاہیے ۔ دہشت گردی نے ملک کے مختلف طبقات کو متاثر کیا ہے ، اس لیے شہریوں کا تحفظ اور قانون کی عمل داری یقینی بنانا ریاست کی اہم ذمہ داری ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...