بھوانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

بھوانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

سی سی ڈی پولیس ٹیم پر 5ملزموں نے فائرنگ کی ، 2ساتھی فرارہوگئے

 بھوانہ (نمائندہ دنیا) سی سی ڈی سرکل بھوانہ کی ٹیم کا چنیوٹ جھنگ روڈ پر جانی شاہ کے قریب پانچ مبینہ ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے ۔ سی سی ڈی سرکل بھوانہ کے انچارج سب انسپکٹر اعجاز اصغر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق پانچ ملزموں نے ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں ہونے والے مبینہ مقابلے کے دوران پرویز، عاشق اور رؤف زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے تینوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...