تاجروں کیلئے لاک ڈائون کی پابندی میں نرمی کی جائے، رانا خرم
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر رانا خرم محمود نے پنجاب حکومت سے اپیل کی ہے کہ رات 9 بجے لاک ڈاؤن کی پابندی میں نرمی کی جائے۔۔۔
تاکہ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کو کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے مناسب سہولت فراہم کی جا سکے۔ چھوٹے تاجر پہلے ہی مہنگائی، بجلی و گیس کے بھاری بلوں اور کاروباری اخراجات کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ ایسے حالات میں کاروباری اوقات پر سخت پابندیاں ان کے معاشی مسائل میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments