رحمت آباد کی اپنی شناخت ، نام تبدیل نہیں کرنے دینگے ،اہلیان علاقہ
راولپنڈی(دنیا رپورٹ) اہلیان علاقہ نے رحمت آباد کا نام تبدیل کرکے شاہجہان ٹائون رکھنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس نام کو مسترد کرتے ہیں۔
رحمت آباد کی اپنی الگ شناخت ہے ، جسے کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے ۔ رحمت آباد کے عوام اس علاقے کی شناخت اور نام سے جذباتی وابستگی رکھتے ہیں ، کسی بھی علاقے کا نام تبدیل کرنے یا نئی شناخت دینے سے پہلے وہاں کے رہائشیوں کے جذبات اور رائے کا احترام کرنا ضروری ہے ۔صدر برادر الخدمت فائونڈیشن اردو برادری رحمت آباد قمر زمان کاکہنا ہے رحمت آباد کی پہچان کو برقرار رکھنا یہاں کے عوام کا حق ہے اور ہم اس معاملے پر اپنا موقف واضح طور پر پیش کرتے رہیں گے ۔ جن لوگوں کو اپنے رشتہ داروں کے نام پر ٹائون بنانے کا شوق ہے ، ان کے لئے زمینیں خالی پڑی ہیں، وہ زمینیں حاصل کرکے اپنے نام سے ٹائون بنا لیں، مقامی آبادی کے جذبات کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments