چکوال ، دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

چکوال ، دو گروپوں کے درمیان مسلح  تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

چکوال (آئی این پی) تھانہ نیلہ کے علاقے علاول شریف میں سابقہ رنجش کی بنا پر دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور۔۔

 متعدد زخمی ہو گئے۔ گاؤں کے دو فریقین کے مابین ہونیوالے تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق کا 44سالہ شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ مسلح تصادم کے دوران مخالف فریق کے بھی تین افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جاں بحق شخص کی شناخت جہانگیر حسین بعمر 44 سال بتائی جاتی ہے۔ جو پیشے کے اعتبار سے ٹرک ڈرائیور تھا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...