حسن ابدال کے شہری پینے کے صاف پانی کو ترسنے لگے
حسن ابدال (نمائندہ دنیا) حسن ابدال کے شہری صاف پینے کے پانی کو ترسنے لگے، خواجہ نگر کا واٹر فلٹریشن پلانٹ محکمہ فوڈ پنجاب کی ۔۔
چیکنگ کے بعد بند، پچاس سال سے زائد پرانی واٹر سپلائی لائنیں زنگ آلود اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث پانی کے معیار پر سوالات اٹھنے لگے۔ شہری سراپا احتجاج ، عوام نے تحصیل اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments