سی ایم انسپکشن ٹیم رات گئے راولپنڈی بے نظیر بھٹو ہسپتال پہنچ گئی
مختلف وارڈز کا اچانک دورہ، ہسپتال کے مختلف شعبوں میں موجود طبی آلات کامعائنہکینٹین سیل، بھاری جرمانہ ، تمام ذمہ داران گرفتار ،مضر صحت اور ایکسپائرڈ اشیا ہٹا دیں
راولپنڈی،لاہور (آن لائن) وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر معاون خصوصی شعیب مرزا کی سربراہی میں سی ایم انسپکشن ٹیم رات گئے راولپنڈی بے نظیر بھٹو ہسپتال پہنچ گئی۔ سی ایم انسپکشن ٹیم نے راولپنڈی بے نظیر بھٹو ہسپتال کے مختلف وارڈز کا اچانک دورہ کیا-سی ایم انسپکشن ٹیم نے بے نظیر بھٹو ہسپتال کے مختلف شعبوں میں موجود طبی آلات کامعائنہ کیا۔ سی ایم انسپکشن ٹیم نے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں صفائی اور طبی آلات کی فعالیت پر اظہار اطمینان کیا۔ سی ایم انسپکشن ٹیم نے مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ سی ایم انسپکشن ٹیم نے بے نظیر بھٹو ہسپتال کی کینٹین کا بھی اچانک دورہ کیا۔ کینٹین میں صفائی اور دیگر امور انتہائی برے حال میں دیکھے گئے۔ فریز میں ایکسپائر فوڈ آئٹم پکڑے گئے۔ معاون خصوصی شعیب مرزا نے سخت ایکشن لیتے ہوئے کینٹین سیل کرکے بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال کی کینٹین میں مضر صحت او رایکسپائرڈاشیاء بیچنے پر تمام ذمہ داران گرفتار کر لئے گئے۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال کی کینٹین سے مضر صحت اور ایکسپائرڈ کھانے پینے کی ا شیاء ہٹا دی گئیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments