مری :تین مختلف ٹریفک حادثات میں 9افرادزخمی

 مری :تین مختلف ٹریفک  حادثات میں 9افرادزخمی

مری(نمائندہ دنیا)مری میں تین مختلف ٹریفک حادثات، 9افراد زخمی مری میں مختلف مقامات پر پیش آنے والے تین ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 9افراد زخمی ہوگئے۔۔۔

 پہلے حادثہ میں سالکھتر کے علاقے فاروق ہسپتال کے قریب سوزوکی مہران الٹنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے ، دوسرا حادثہ لارنس کالج مری کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل کے بریک فیل ہونے کے باعث دو افراد زخمی ہو گئے ، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، تیسرا حادثہ مری کے علاقے بڑوہا میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سڑک کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...