نئے قومی نصابِ پاکستان 2026کے حوالے سے آگاہی سیشن

نئے قومی نصابِ پاکستان 2026کے حوالے سے آگاہی سیشن

150نجی تعلیمی اداروں کے 500پرنسپلز، ڈائریکٹرز اور اساتذہ نے شرکت کیشرکاء کے نئے نصاب ،نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے سوالات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، حکومتِ پاکستان کے نیشنل کریکلم کونسل ونگ (NCCW) کے زیرِ اہتمام نئے قومی نصابِ پاکستان 2026 کے حوالے سے ایک اہم آگاہی و مشاورتی سیشن زکی آڈیٹوریم، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ سیشن کی سربراہی نیشنل کریکلم کونسل ونگ کی سربراہ ڈاکٹر تبسم ناز نے کی۔ اس موقع پر تقریباً 150 نجی تعلیمی اداروں کے 500 کے لگ بھگ پرنسپلز، ڈائریکٹرز اور اساتذہ نے شرکت کی۔ڈاکٹر تبسم ناز نے نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور اساتذہ کو نئے قومی نصابِ پاکستان 2026 کے اہم خدوخال، نصاب سازی کے جدید تقاضوں، زبان کی اہمیت اور تعلیمی شعبے میں آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔سمیع خان نے نصاب میں زبان کی اہمیت اور کردار پر گفتگو کی، جبکہ ڈاکٹر فاطمہ ڈار نے لینگویج لیڈنگ کے موضوع پر بریفنگ دی۔ محترمہ نگہت لون نے نصاب سازی کے اصولوں، طریقئہ کار اور اہم تقاضوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔اس موقع پر سوال و جواب کا خصوصی سیشن منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے نئے نصاب کے نفاذ، تدریسی ضروریات اور نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے سوالات کیے ۔ ماہرینِ تعلیم نے سوالات کے جوابات دیئے اور شرکاء کی تجاویز اور آراء کو اہمیت دی۔تقریب میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے بھی شرکت کی اور تعلیمی معیار کی بہتری، نصاب کے مؤثر نفاذ اور اساتذہ کی رہنمائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ممبر بورڈ آف گورنرز، فیڈرل بورڈ (FBISE)، مرکزی و بانی صدر پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی اور مرکزی صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن حافظ محمد بشارت نے بطور میزبان سیشن میں شرکت کرنے والے تمام پرنسپلز، ڈائریکٹرز اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...