غلط انجکشن لگنے سے 5سالہ بچی جاں بحق، ڈاکٹر گرفتار

غلط انجکشن لگنے سے 5سالہ بچی جاں بحق، ڈاکٹر گرفتار

جنت فاطمہ کی طبیعت خراب تھی ،اسے ڈاکٹریونس کے پاس لیکرگئے تواس نے فوری ٹیکہ لگادیابینظیر ہسپتا ل میں دم توڑا،پوسٹمارٹم رپورٹ میں انجکشن ری ایکشن کی تصدیق،مقدمہ درج

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ مورگاہ کے علاقے میں مبینہ غلط انجکشن لگنے سے پانچ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، پولیس کے مقدمہ درج کرکے مبینہ ملزم ڈاکٹرجو کمپاؤنڈ بتایا جاتا ہے کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق متوفیہ کے چچا توقیر احمد نے بتایا کہ پانچ سالہ بھتیجی جنت فاطمہ کی طبیعت خراب ہوئی تو اسکو میں اور میرے والد چیک اپ کیلئے جھامرہ مورگاہ میں ڈاکٹر یونس کے پاس لیکر آئے جس نے بچی کو فوری انجکشن لگایا جس کی وجہ سے بچی زمین پر گر پڑی، بیٹی کا رنگ سیاہ ہونا شروع ہو گیا اور منہ سے جھاگ آنا شروع ہو گئی، ڈاکٹر یونس نے کہا کہ اسکو بڑے ہسپتال لے جا ئیں، میں اسے فوری بے نظیر بھٹو ہسپتال لیکر گیا جہاں پر ڈاکٹر نے کہا کہ بچی کو کوئی غلط انجکشن لگا ہے جو کہ ری ایکشن کر گیا ہے، ہسپتال والوں نے کافی کوشش کی مگر لیکن بچی کی سانس بحال نہ ہو سکی، حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے میری بھتیجی کی موت واقع ہو گئی ہے ، ڈاکٹر یونس نے سخت زیادتی کی ہے مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس نے متوفیہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ چیک کیا تو متوفیہ کی موت بوجہ ری ایکشن انجکشن ہونا پائی گئی، بچی کا پوسٹمارٹم کرانے کے بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، پولیس ریمانڈ میں انجکشن برآمد کرانے کیلئے تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...