جی بی کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح:امیر مقام
گلگت کے عوام آزادی کا دن دو بار مناتے ہیں ، یہ ان کیلئے ایک منفرد اعزاز 79ویں یوم آزادی کے موقع پر عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے گلگت بلتستان کے غیور عوام کو 79ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک منفرد اعزاز ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ اپنے وطن کی آزادی کا دن دو بار مناتے ہیں ایک 14اگست کے دن اور دوسرا یکم نومبر کو اس دن کو گلگت بلتستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جی بی کی تعمیر و ترقی کیلئے بھر پور کوشش جاری رکھے گی، جی بی کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، یہ خطہ سیاحت کے حوالے سے پوری دنیا میں اعلیٰ مقام رکھتا ہے ، وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔ہم سب ملکر گلگت بلتستان اور پاکستان کی ترقی کیلئے ایک ہو کر ترقی کے منازل طے کریں گے افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دشمن کے ہر سازش کو ناکام بنایا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments