ڈپٹی کمشنر مری کی کھلی کچہری آج ہوگی
مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت تحصیل مری کے علاقے سہر بگلہ میں آج صبح 11بجے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا۔۔۔
جس کا مقصد عوامی مسائل ان کی دہلیز پر سننا اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانا ہے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق کھلی کچہری میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو مکمل ریکارڈ کے ہمراہ شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments