پاکستان تحریک شاد باد کا بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) چیئرمین پاکستان تحریک شاد باد ڈاکٹر حنیف مغل نے کہا ہے کہ آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھرپور انداز میں تیاریاں جاری ہیں۔
پاکستان تحریک شاد باد ملک میں حقیقی جمہوری نظام کیلئے کوشاں ہے، اسی لیے ہم بلدیاتی انتخابات میں نہ صرف بھرپور حصہ لیں گے بلکہ تمام پڑھے لکھے باشعور افراد کے بھی ان انتخابات میں حصہ لینے کی ترغیب دیں گے۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ہم ہر حلقے سے امیدوار کھڑا کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments