شیرگڑھ نڑیالہ سلابٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،شہریوں کو مشکلات
اوگی (نمائندہ دنیا) شیرگڑھ نڑیالہ سلابٹ روڈ اوورلوڈ مائن ٹرکوں کی مسلسل آمدورفت کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی، جس سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سڑک کی خستہ حالی کے باعث بیمار مرد و خواتین، بچوں اور بزرگوں کیلئے سفر کرنا انتہائی دشوار ہوگیا ہے، جبکہ مذکورہ سڑک پر سفر کرنا کسی عذاب سے کم نہیں۔ مقامی افراد نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments