الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم کی اسلامی یونیورسٹی کے صدر سے ملاقات

الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم  کی اسلامی یونیورسٹی کے صدر سے ملاقات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم نے گزشتہ روز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI)کے صدر اور قائم مقام ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد سے ملاقات کی۔

 جس میں اسلامی تعلیم، تحقیق، شریعت، قانون اور مسلم امہ کے اتحاد و وقار کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مفتی عبدالرحیم جامعہ تر الرشید کراچی کے مہتمم، دینی مدارس کے امتحانی بورڈ مجلس العلوم الاسلامیہ کے صدر اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرز کے رکن بھی ہیں۔ ملاقات کے دوران مفتی عبدالرحیم نے کراچی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت پر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کا شکریہ ادا کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...