آئی ٹی پی کی طلبا کیلئے 42 روزہ لرنر انتظار کی مدت کے بغیر موٹر سائیکل لائسنس فرا ہمی جاری

آئی ٹی پی کی طلبا کیلئے 42 روزہ لرنر انتظار کی  مدت کے بغیر موٹر سائیکل لائسنس فرا ہمی جاری

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالج اور یونیورسٹی کے طلبا کے لیے ایک خصوصی سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت یکم نومبر سے 30نومبر 2026تک، 42روزہ لازمی لرنر مدت مکمل کیے بغیر موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

آئی ٹی پی کے حکام کے مطابق، چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد، کائنات اظہر خان نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد وفاقی دارالحکومت بھر کے طلبا کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو آسان اور سہولت بخش بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کالج اور یونیورسٹی کے اہل طلبا 42روزہ لرنر مدت کی اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ضروری تقاضے پورے کرنے کے بعد موقع پر ہی اپنا موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...