پاکستان عوامی تحریک کا ’’عوامی بلدیاتی کنونشنز‘‘ کا آغاز
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ’عوامی بلدیاتی کنونشنز‘ کا آغاز کر دیا ہے ۔
سینٹرل، جنوبی اور شمالی پنجاب میں تنظیمی سرگرمیوں کو وسعت دیتے ہوئے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی گئی ہے، جبکہ یونین کونسل کی سطح پر امیدواروں کی نامزدگی اور انتخابی تیاریوں کیلئے ضلعی تنظیموں کو بھی ٹاسک دیدیا گیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے شیڈول کے مطابق 8نومبر کو لاہور، 15نومبر کو ملتان، 20نومبر کو بہاولپور اور 22نومبر کو راولپنڈی میں عوامی بلدیاتی کنونشنز منعقد ہوں گے۔ ان کنونشنز میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنما خطاب کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments