تمام سیاسی قیادت کو محبت کا پیغام دینا چاہیے ،راجہ پر ویز اشرف
رمیال میں گیس فراہمی جلد شروع ، وزیراعظم سے پابندی اٹھانے کی بات کرونگاسابق وزیراعظم کا کلیام اعوان رمیال کا دورہ، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا
کلیام اعوان (نمائندہ دنیا) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کلیام اعوان رمیال کا دورہ کیا اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ رمیال پہنچنے پر ان کا گل پاشی اور گھوڑوں کے روایتی رقص کے ساتھ استقبال کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کی بات کی ۔ تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت اور ارکان اسمبلی کو محبت کا پیغام دینا چاہیے ۔ پنجاب یونیورسٹی کا پوٹھوہار کیمپس گوجر خان میں فعال ہو چکا ہے ، جہاں 600 طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں کیونکہ ووٹ کے ذریعے ملک اور علاقے کی ترقی ممکن ہے ۔ میں کسی کا مخالف نہیں، اللہ تعالیٰ کی رضا اور عوام کے ووٹ سے وزیر، وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی بنا۔ رمیال میں بھی سوئی گیس کا شعلہ جلد روشن ہوگا، اس سلسلے میں وزیراعظم سے بات کروں گا تاکہ سوئی گیس کی فراہمی پر عائد پابندی ختم ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments