ڈاکٹر احمد سلمان غوری پیما کے مرکزی صدر منتخب
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے ممبرز نے آئندہ دو سالوں کے لیے کراچی سے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر احمد سلمان غوری کو پیما کا مرکزی صدر منتخب کیا ہے۔
انہوں نے خیبر میڈیکل کالج میں پیما کے 28 ویں مرکزی کنونشن کے افتتاحی سیشن میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ڈاکٹر احمد سلمان غوری سندھ میڈیکل کالج کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے NICVD میں بطور ایسوسی ایٹ فزیشن خدمات سرانجام دیں۔ اس موقع پر 28 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے نومنتخب اراکین نے بھی حلف اٹھایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments