ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ججز، پولیس،پراسیکیوشن حکام کا اجلاس

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ججز، پولیس،پراسیکیوشن حکام کا اجلاس

عدالتی امور ، سکیورٹی انتظامات اور مقدمات کی مؤثر پیروی سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ججز، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کا اہم اجلاس ہوا جس میں عدالتی امور ، سکیورٹی انتظامات اور مقدمات کی مؤثر پیروی سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سیشن ججز ناصر جاوید رانا اور اللہ یار گوندل نے کی جبکہ پراسیکیوٹر جنرل منظور ججہ، سپیشل پراسیکیوٹرز عدنان علی اور راجہ نوید حسین سمیت دیگر پراسیکیوشن حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پولیس کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں عدلیہ، پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان باہمی رابطوں اور تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر مقدمات کی پیروی، قانونی امور میں بہتر کوآرڈینیشن اور جوڈیشل امور کی مؤثر انجام دہی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عدالتوں کی سکیورٹی اور ججز، وکلا اور سائلین کے تحفظ سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے جبکہ عدالتی نظام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے باہمی مشاورت کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...