ڈاکٹر ارشاد علی جوکھیو کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات نے ڈاکٹر ارشاد علی جوکھیو کو سی ڈی اے کے میڈیکل اینڈ ہیلتھ کیڈر میں گریڈ 20 کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے کر تعینات کر دیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ترقی محکمانہ پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کی 9 اکتوبر 2026 کو ہونے والی سفارشات اور مجاز اتھارٹی، سیکرٹری وزارتِ داخلہ کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہے ۔ ڈاکٹر عزیز النسا کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر کنسلٹنٹ فزیشن تعینات کر دیا ہے ۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عزیز النسا کی ترقی محکمانہ پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کی 9 اکتوبر 2026 کو ہونے والی سفارشات اور مجاز اتھارٹی، سیکرٹری وزارتِ داخلہ کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments