پنگریو میں سنی تحریک کی کال پر مکمل ہڑتال و ریلی

پنگریو میں سنی تحریک کی کال پر مکمل ہڑتال و ریلی

ہڑتال کی کال بھیر و بھیل واقعے کی نئی ایف آئی آر کے خلاف دی گئی پاکستان دشمن قوتیں ہندو مسلم فساد کرانا چاہتی ہیں ، پیر ایوب سرہندی

پنگریو ( نمائندہ دنیا ) پنگریو کے حاجی فقیر قبرستان سے ہندو نوجوان بھیر و بھیل کی لاش قبر سے نکالنے کے واقعے کی نئی ایف آئی آر کے اندراج کی کوششوں کے خلاف سنی تحریک کی کال پر پنگریو شہر میں مکمل ہڑتال کی گئی اور ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے شہر بھر کا گشت کیا ، بعد ازاں کوسٹر اسٹینڈ پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیر ایوب جان سرہندی نے کہا کہ بھیر و بھیل واقعے کی آڑ میں اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں ہندو مسلم فساد کرانا چاہتی ہیں تاکہ پاکستان کو غیر مستحکم کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہندو مسلم تنازع کا کوئی ایشو نہیں ہے ، پاکستان کے ایٹمی ملک بننے کے بعد بھارت، اسرائیل اور دیگر ممالک پاکستان میں فسادات پھیلانا چاہتے ہیں، اس کے لئے یہ ممالک اپنے تنخواہ داروں کو استعمال کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہندو اور مسلمان ہمیشہ سے اکھٹے رہتے آئے ہیں مگر کچھ عناصر ان میں اختلافات پیدا کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں نے اس واقعے کی آڑ میں پاکستان، اسلام اورمسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ مہم شروع کر رکھی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں