کوٹری ، لاکھوں روپے مالیت کا پان پراگ ،بھنگ اور گٹکا برآمد
باریچہ چوک پر چھاپہ مار کر چھ لاکھ روپے کی پان پراگ اور دیگراشیا برآمد کی گئیں
جامشورو پھاٹک پرکارروائی میں 7افرادگرفتار ، مین پوری گٹکے کے 10بورے برآمد کوٹری ( نمائندہ دنیا) سی آئی اے پولیس اور ڈی ایس پی کوٹری کے مختلف علاقوں میں چھاپے ، لاکھوں روپے مالیت کی پان پراگ ،بھنگ ،مین پوری اور گٹکا برآمد، 15افراد گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس کی ٹیم نے باریچہ چوک پر بلال شیخ اور انصار شیخ کے گودام و دکان پر چھاپہ مارکر چھ لاکھ روپے مالیت کے پان پراگ سمیت دیگر نشہ آور اشیا برآمد کر لیں جبکہ دوسری کارروائی جامشورو پھاٹک کے قریب کرتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کرتے ہوئے مین پوری گٹکے کے دس سے زائد بورے برآمد کر لیے ، دوسری جانب ڈی ایس پی کوٹری خالد اقبال پٹھان نے جامشورو سائی ڈنو ملاح میں چھاپہ مار کر مرتضیٰ ماچھی ،جانی ماچھی ،ہادی ماچھی اور معشوق ماچھی کو گرفتار کرتے ہوئے بھنگ کے تین بورے برآمد کر لیے ۔کوٹری پولیس نے المدینہ چوک پر رمضان کی دکان پہ چھاپہ مار کردو افراد کو گرفتار کر لیا۔