اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کو روکا جائے ،کراچی تاجر الائنس

اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کو روکا جائے ،کراچی تاجر الائنس

کراچی (آئی این پی)آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ کراچی میں قیمتی موبائل فونز، موٹر سائیکلیں ور گاڑیاں چھینے و چوری کی وارداتوں میں اضافہ تشویش ناک ہے۔۔۔

 کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کوروکا جائے ، کراچی میں راہ چلتی خواتین کو لوٹا جارہا ہے ، سرسید اورنارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قرب وجوار میں راہ گیرتنہا خواتین سے لوٹ مار کے واقعات عام ہوچکے ہیں، جاری بیان میں ایازمیمن نے مزید کہا کہ ضلع وسطی پولیس راہ چلتی تنہاخواتین کے ساتھ لوٹ مارؤکی وارداتیں کرنے والے مجرموں کو نہیں پکڑ پارہی، کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرفوری قتل کردیاجاتاہے ، رواں برس شہرقائد میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 400 شہری مارے جاچکے ہیں جبکہ لاتعدا د شہری اپنی قیمتی املاک او ر نقدی سے محروم ہوچکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں