دعوتی سرگرمیوں کو بڑھایا جائے ،صادق موسیٰ

 دعوتی سرگرمیوں کو بڑھایا  جائے ،صادق موسیٰ

کراچی(این این آئی)تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع وسطی کے تحت ارکان و معاونین کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ضلع وسطی صادق موسیٰ نے کہاکہ نئے اساتذہ کو تنظیم میں لانے کیلئے دعوتی سرگرمیوں کو بڑھایا جائے ۔

تنظیم اساتذہ پاکستان اساتذہ کی تربیتی کیلئے ورکشاپ منعقد کرتی رہتی ہے ۔۔عام اساتذہ کو ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ میں سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔ جاوید میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ طلبا کو تعلیم کے ساتھ تربیت بھی فراہم کریں۔ اجلاس سے نوشاد رمضان اور محمد پرویز نے بھی خطاب کیا۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی یونٹس کو دعوت کے مراکز بنانے کی ضرورت ہے ، ذمہ داران تنظیم کے کام کو ترجیح دیں۔ صدر ضلع نے زونل عہدیداران کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ تنظیم میں زون کے ذمہ داران کا اہم کردار ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں