کورل کی افتتاحی تقریب
کراچی (پ ر)ڈاکٹر حافظ عثمان احمد چیئرمین کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر (کورل) پاکستان کے ’’ کتاب دوستی مہم‘‘ کے عزم کی ترویج میں اتوار کورل کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی ۔
جس میں کراچی کی ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر افروزی رضوی سمیت دیگر تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی۔افروز رضوی نے ممبران سے مختصر خطاب میں کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر کورل کے اغراضِ ومقاصد پر روشنی ڈالی اور ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ تمام ممبران کی متفقہ رائے سے ممبران میں عہدے تفویض کیے گئے ۔تقریب میں کوآرڈی نیٹر آرٹس کونسل شاہد محی الدین بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر سکندر علی مُطرِب کوڈائریکٹر پروگرام کورل، کراچی، گل بانو جنرل سیکرٹری، غزالہ خالد پریس سیکرٹری، ارشد انور جوائنٹ سیکرٹری اور جاوید اقبال کو پروگرام کوآرڈی نیٹر کے عہدے تفویض کیے گئے ۔